Skip to product information
1 of 7

Inoxo Chemicals

Inoxo Battery Saver | Maintain Battery Backup (for regular batteries)

Inoxo Battery Saver | Maintain Battery Backup (for regular batteries)

Regular price Rs.1,250.00 PKR
Regular price Sale price Rs.1,250.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

Features

  • Checkmark Maintain Backup
  • Checkmark Extend Battery Life
  • Checkmark Sulfation Remover
  • Checkmark Lab Certified

ڈلیوری 3 سے 5 دن میں آپکی دہلیز پر

نوٹ: اگر بیٹریز اکٹھی لگی ہیں تو سب میں استعمال کرنے سے اچھا رزلٹ آتا ہے

ایک سے زیادہ پر ڈسکاونٹ قیمت

چھ بوتل سے زیادہ آرڈر کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ شکریہ 03268949494

Customer 1 Customer 2 Customer 3
65,000+ HAPPY CUSTOMERS
shopping_cart
Ordered
Today
local_shipping
In Shipping
redeem
Delivered

براہ مہربانی مکمل تفصیلات پڑھنے کے بعد آرڈر کریں۔ شکریہ

 

یہ ایک خاص کیمیکل فارمولا ہے جو عام لیڈ ایسڈ بیٹریز میں ڈالنے سے ان کی کارکردگی کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ بیٹری کے اندر بننے والی سلفیشن کو ختم کرتا ہے، جس سے بیٹری کا بیک اپ بہتر رہتا ہے اور بیٹری کی عمر 3 سے 5 سال تک بڑھ سکتی ہے۔ باقاعدہ استعمال سے بیٹری دیر تک مضبوط اور قابلِ اعتماد رہتی ہے۔




پلیٹوں کے حساب سے فی سیل تجویز کردہ مقدار

Battery size

Quantity Per Cell

7 Plate Battery 

14ml per cell

9 Plate Battery 

18ml per cell

11 Plate Battery 

22ml per cell

15 Plate Battery 

26ml per cell

21 Plate Battery 

42ml per cell

27 Plate Battery 

50ml per cell

Tubular TX-1800

60ml per cell

Tubular TX-2500

70ml per cell

Tubular TX-3500

260ml per cell

View full details

گاڑی کی بیٹری، یوپی ایس کی بیٹری، سولر سسٹم پر لگی بیٹری کے لیے مفید

بہترین نتائج کے لیے ہر ۳ ماہ بعد استعمال کریں

انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے سے پہلے

انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے کے بعد

کسٹمرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات

بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے؟

بیٹری کے اندر سلفیورک ایسڈ ہوتا ہے اور بیٹری کی پلیٹیں لیڈ کی بنی ہوتی ہیں۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو سلفیورک ایسڈ، لیڈ کے ساتھ ردِعمل کر کے لیڈ سلفیٹ بناتا ہے جو پلیٹوں پر عارضی طور پر جم جاتا ہے۔ چارج ہونے پر یہ تہہ واپس لیڈ اور ایسڈ میں بدل جاتی ہے۔ لیکن اگر بیٹری زیادہ دیر ڈسچارجڈ رہے، بیٹری کا پانی لیول سے کم رہے یا بیٹری میں نل والا پانی ڈالا جائے تو یہ تہہ سخت ہو کر کرنٹ نہیں گزرنے دیتی۔ جب یہ تہہ پلیٹوں کے بیشتر حصے پر جم کر چارجنگ بالکل ختم کر دے تب ہم کہتے ہیں کہ بیٹری خراب ہو گئی۔

انوکسو بیٹری سیور کب استعمال کرنا چاہیے؟

انوکسو بیٹری سیور صرف سلفیشن ختم کر سکتا ہے۔ کیمیکل خریدنے سے پہلے یقین کر لیں کہ بیٹری میں سلفیشن ہو چکی ہے۔ اگر بیٹری کی وولٹیج 12.4 سے اور گریویٹی 1.250 سے کم ہے تو یہ سلفیشن کی نشانی ہے۔ اِس کے علاوہ اگر آپ ہمارے نمائندے کو اپنی بیٹری کی صحیح صورتِ حال بتا سکیں تو بھی سلفیشن کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

انوکسو بیٹری سیور کیمیکل کیسے استعمال کریں؟

کسی بھی بیٹری میں انوکسو بیٹری سیور پہلے سے موجود پانی میں ہی ڈالیں۔ اگر پانی پہلے سے فُل ہو تو اِنوکسو بیٹری سیور کی تجویز کردہ مقدار کے برابر پانی کسی ٹیکے یا ہائیڈرو میٹر (گریویٹی میٹر) کی مدد سے ہر سیل سے نکال لیں۔ اُس کی جگہ انوکسو بیٹری سیور ڈال دیں۔ نکالا ہوا پانی محفوظ کر لیں۔ بعد میں جب پانی کم ہو تو وہی پانی بیٹری میں ڈال دیں۔ تجویز کردہ مقدار جاننے کے لیے نیچے دیے گئے چارٹ کو بغور پڑھیں۔

انوکسو بیٹری سیور کیسے کام کرتا ہے؟

پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ بیٹری کو چارج نہیں ہونے دیتی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹری ختم ہو گئی لیکن اُس تہہ کو اتار کر بیٹری کو مزید کئی ماہ چلایا جا سکتا ہے۔ یہ تہہ اتارنے کے لیے ایک ڈی سلفیٹر چاہیے۔ انوکسوبیٹری سیور ایک ڈی سلفیٹر ہی ہے۔ یہ لیڈ سلفیٹ کے ساتھ کیمکل ری ایکشن کر کے اسکی تہہ کو ریموو کر دیتا ہے۔ بیٹری مکمل چارج ہوتی ہے اور زیادہ بیک اپ دینے لگتی ہے۔