Skip to product information
1 of 5

Inoxo Chemicals

Inoxo Battery Care Bundle | Conditioner Ultra + Battery Saver

Inoxo Battery Care Bundle | Conditioner Ultra + Battery Saver

Regular price Rs.2,660.00 PKR
Regular price Sale price Rs.2,660.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

چھ بوتل سے زیادہ آرڈر کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ شکریہ 03268949494

Features

  • Checkmark 60% Backup Recovered
  • Checkmark Extend Battery Life
  • Checkmark Sulfation Remover
  • Checkmark Lab Certified

ڈلیوری 3 سے 5 دن میں آپکی دہلیز پر

نوٹ: اگر بیٹریز اکٹھی لگی ہیں تو سب میں استعمال کرنے سے رزلٹ آتا ہے

Customer 1 Customer 2 Customer 3
65,000+ HAPPY CUSTOMERS
shopping_cart
Ordered
Today
local_shipping
In Shipping
redeem
Delivered

Inoxo بیٹری کیئر بنڈل

دونوں پروڈکٹس ایک ساتھ — 5% ڈسکاؤنٹ کے ساتھ!

اس بنڈل میں شامل ہے:

  • Inoxo Battery Conditioner Ultra کی 1 بوتل — خراب اور سلفیٹ شدہ بیٹریوں کو بحال کرنے کے لیے۔ یہ بیٹری کا بیک اپ 70% تک بحال کرتا ہے۔
  • Inoxo Battery Saver کی 1 بوتل — عام بیٹریوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کے لیے۔ بیٹری کی عمر 3 سے 5 سال تک بڑھاتا ہے۔

Conditioner Ultra استعمال کریں کمزور یا سلفیٹ شدہ بیٹریوں کو ٹھیک کرنے کے لیے، اور Battery Saver استعمال کریں بیٹری کی باقاعدہ دیکھ بھال کے لیے تاکہ آپ کی بیٹریاں سالوں تک بہترین کارکردگی دیں۔

اصل قیمت: Rs. 2,800

بنڈل قیمت: Rs. 2,660 (5% بچت)

UPS بیٹری، سولر بیٹری، اور گاڑی کی بیٹری — سب کے لیے موزوں!

View full details

کیمیکل استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار اس ویڈیو میں

Inoxo Battery Conditioner Ultra || Extend Your Battery's Life - Inoxo Chemical

کیا آپ کی گاڑی کی بیٹری کمزور ہوچکی ہے؟

اگر آپکی گاڑی صبح کے وقت سیلف سٹارٹ نہیں ہوتی تو انوکسو کیمیکل استعمال کریں۔

Inoxo Battery Conditioner Ultra || Extend Your Battery's Life - Inoxo Chemical

کیا آپ اپنی بیٹری کے کم بیک اپ کی وجہ سے پریشان ہیں؟

آج ہی اپنی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال کریں اور بیٹری مزید ایک سال تک گارنٹی کے ساتھ چلائیں

انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے سے پہلے

انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے کے بعد

کسٹمرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات

بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے؟

بیٹری کے اندر سلفیورک ایسڈ ہوتا ہے اور بیٹری کی پلیٹیں لیڈ کی بنی ہوتی ہیں۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو سلفیورک ایسڈ، لیڈ کے ساتھ ردِعمل کر کے لیڈ سلفیٹ بناتا ہے جو پلیٹوں پر عارضی طور پر جم جاتا ہے۔ چارج ہونے پر یہ تہہ واپس لیڈ اور ایسڈ میں بدل جاتی ہے۔ لیکن اگر بیٹری زیادہ دیر ڈسچارجڈ رہے، بیٹری کا پانی لیول سے کم رہے یا بیٹری میں نل والا پانی ڈالا جائے تو یہ تہہ سخت ہو کر کرنٹ نہیں گزرنے دیتی۔ جب یہ تہہ پلیٹوں کے بیشتر حصے پر جم کر چارجنگ بالکل ختم کر دے تب ہم کہتے ہیں کہ بیٹری خراب ہو گئی۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کب استعمال کرنا چاہیے؟

انوکسو کیمیکل صرف سلفیشن ختم کر سکتا ہے۔ کیمیکل خریدنے سے پہلے یقین کر لیں کہ بیٹری میں سلفیشن ہو چکی ہے۔ اگر بیٹری کی وولٹیج 12.4 سے اور گریویٹی 1.250 سے کم ہے تو یہ سلفیشن کی نشانی ہے۔ اِس کے علاوہ اگر آپ ہمارے نمائندے کو اپنی بیٹری کی صحیح صورتِ حال بتا سکیں تو بھی سلفیشن کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

انوکسو بیٹری کیمیکل کیسے استعمال کریں؟

کسی بھی بیٹری میں انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا پہلے سے موجود پانی میں ہی ڈالیں۔ اگر پانی پہلے سے فُل ہو تو اِنوکسو کیمیکل کی تجویز کردہ مقدار کے برابر پانی کسی ٹیکے یا ہائیڈرو میٹر (گریویٹی میٹر) کی مدد سے ہر سیل سے نکال لیں۔ اُس کی جگہ انوکسو کیمیکل ڈال دیں۔ نکالا ہوا پانی محفوظ کر لیں۔ بعد میں جب پانی کم ہو تو وہی پانی بیٹری میں ڈال دیں۔ تجویز کردہ مقدار جاننے کے لیے نیچے دیے گئے چارٹ کو بغور پڑھیں۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کیسے کام کرتا ہے؟

پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ بیٹری کو چارج نہیں ہونے دیتی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹری ختم ہو گئی لیکن اُس تہہ کو اتار کر بیٹری کو مزید کئی ماہ چلایا جا سکتا ہے۔ یہ تہہ اتارنے کے لیے ایک ڈی سلفیٹر چاہیے۔ انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا ایک ڈی سلفیٹر ہی ہے۔ یہ لیڈ سلفیٹ کے ساتھ کیمکل ری ایکشن کر کے اسکی تہہ کو ریموو کر دیتا ہے۔ بیٹری مکمل چارج ہوتی ہے اور زیادہ بیک اپ دینے لگتی ہے۔

انوکسو بیٹری کیمکل کتنے دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے؟

انوکسو کیمیکل زیادہ سے زیادہ 6 سے 8 دن میں 60 سے 70 فیصد بیک اپ ریکور کر دیتا ہے۔

انوکسو بیٹری کیمیکل کون کون سی بیٹری میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

انوکسو کیمیکل ہر طرح کی لیڈ ایسڈ بیٹری میں ڈالا جا سکتا ہے۔ بیٹری ٹیوبلر ہو، سٹارٹر ہو یا جیل والی، انوکسو بیٹری کنڈیشنر بہترین کام کرتا ہے۔

نوٹ: ڈرائی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال نہ کریں۔

انوکسو بیٹری کنڈیشنر کب استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

اگر بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کوئی سیل ڈیڈ ہے یا بیٹری 4 سال سے پرانی ہے تو اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر رزلٹ نہیں دے گا۔ ایسی صورت میں کیمیکل نہ خریدیں۔

کیسے پتا چلے گا کہ پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں یا کوئی سیل ڈیڈ ہو چکا ہے؟

پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں سیاہ یا براؤن کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔

سیل چیک کرنے کے لیے بیٹری کے ساتھ وولٹ میٹر لگائیں۔ اگر وولٹیج 10.5 سے کم ہے تو ایک سیل ڈیڈ ہے۔ یہاں کیمیکل کچھ نہیں کر سکتا۔ بیٹری بدل لیں۔

علاج صرف بیمار شخص کا ہو سکتا ہے، مردہ کا نہیں۔