Inoxo Chemicals
Inoxo Battery Tonic – 0 TDS - 820ml Deionized Battery Water
Inoxo Battery Tonic – 0 TDS - 820ml Deionized Battery Water
Features
-
Stable Performance
-
Extend Battery Life
-
Prevents Corrosion
-
Lab Certified
ڈلیوری 3 سے 5 دن میں آپکی دہلیز پر
Couldn't load pickup availability
بیٹری کو زیادہ دیر تک چلانے کے لیے زیرو ٹی ڈی ایس واٹر ہی ڈالیں۔
Inoxo Battery Tonic is 100% deionized, mineral-free water made specially for lead-acid battery maintenance. Tap water contains minerals and salts that damage battery plates over time — Inoxo Battery Tonic has zero TDS, so it protects your battery instead of harming it.
Why choose Inoxo Battery Tonic:
- 0 ppm TDS — lab-tested purity
- Safe for car, UPS, and solar batteries
- Maintains correct electrolyte level, extends battery life
- Works perfectly alongside Inoxo Battery Conditioner Ultra & Battery Saver for complete battery care
How to use:
- Open battery cell caps
- Check electrolyte level — top up only if low water level
- Fill to the recommended level, do not overfill
- Close caps securely
Pack Size: 820ml
Note: For external battery use only. Not for drinking. Keep away from children.

کیمیکل استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار اس ویڈیو میں
کیا آپ کی گاڑی کی بیٹری کمزور ہوچکی ہے؟
اگر آپکی گاڑی صبح کے وقت سیلف سٹارٹ نہیں ہوتی تو انوکسو کیمیکل استعمال کریں۔
کیا آپ اپنی بیٹری کے کم بیک اپ کی وجہ سے پریشان ہیں؟
آج ہی اپنی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال کریں اور بیٹری مزید ایک سال تک گارنٹی کے ساتھ چلائیں
انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے سے پہلے
انوکسو بیٹری کنڈیشنر استعمال کرنے کے بعد
کسٹمرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات
بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے؟
بیٹری کے اندر سلفیورک ایسڈ ہوتا ہے اور بیٹری کی پلیٹیں لیڈ کی بنی ہوتی ہیں۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو سلفیورک ایسڈ، لیڈ کے ساتھ ردِعمل کر کے لیڈ سلفیٹ بناتا ہے جو پلیٹوں پر عارضی طور پر جم جاتا ہے۔ چارج ہونے پر یہ تہہ واپس لیڈ اور ایسڈ میں بدل جاتی ہے۔ لیکن اگر بیٹری زیادہ دیر ڈسچارجڈ رہے، بیٹری کا پانی لیول سے کم رہے یا بیٹری میں نل والا پانی ڈالا جائے تو یہ تہہ سخت ہو کر کرنٹ نہیں گزرنے دیتی۔ جب یہ تہہ پلیٹوں کے بیشتر حصے پر جم کر چارجنگ بالکل ختم کر دے تب ہم کہتے ہیں کہ بیٹری خراب ہو گئی۔
انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کب استعمال کرنا چاہیے؟
انوکسو کیمیکل صرف سلفیشن ختم کر سکتا ہے۔ کیمیکل خریدنے سے پہلے یقین کر لیں کہ بیٹری میں سلفیشن ہو چکی ہے۔ اگر بیٹری کی وولٹیج 12.4 سے اور گریویٹی 1.250 سے کم ہے تو یہ سلفیشن کی نشانی ہے۔ اِس کے علاوہ اگر آپ ہمارے نمائندے کو اپنی بیٹری کی صحیح صورتِ حال بتا سکیں تو بھی سلفیشن کی تشخیص ہو سکتی ہے۔
انوکسو بیٹری کیمیکل کیسے استعمال کریں؟
کسی بھی بیٹری میں انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا پہلے سے موجود پانی میں ہی ڈالیں۔ اگر پانی پہلے سے فُل ہو تو اِنوکسو کیمیکل کی تجویز کردہ مقدار کے برابر پانی کسی ٹیکے یا ہائیڈرو میٹر (گریویٹی میٹر) کی مدد سے ہر سیل سے نکال لیں۔ اُس کی جگہ انوکسو کیمیکل ڈال دیں۔ نکالا ہوا پانی محفوظ کر لیں۔ بعد میں جب پانی کم ہو تو وہی پانی بیٹری میں ڈال دیں۔ تجویز کردہ مقدار جاننے کے لیے نیچے دیے گئے چارٹ کو بغور پڑھیں۔
انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا کیسے کام کرتا ہے؟
پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ بیٹری کو چارج نہیں ہونے دیتی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹری ختم ہو گئی لیکن اُس تہہ کو اتار کر بیٹری کو مزید کئی ماہ چلایا جا سکتا ہے۔ یہ تہہ اتارنے کے لیے ایک ڈی سلفیٹر چاہیے۔ انوکسو بیٹری کنڈیشنر الٹرا ایک ڈی سلفیٹر ہی ہے۔ یہ لیڈ سلفیٹ کے ساتھ کیمکل ری ایکشن کر کے اسکی تہہ کو ریموو کر دیتا ہے۔ بیٹری مکمل چارج ہوتی ہے اور زیادہ بیک اپ دینے لگتی ہے۔
انوکسو بیٹری کیمکل کتنے دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے؟
انوکسو کیمیکل زیادہ سے زیادہ 6 سے 8 دن میں 60 سے 70 فیصد بیک اپ ریکور کر دیتا ہے۔
انوکسو بیٹری کیمیکل کون کون سی بیٹری میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
انوکسو کیمیکل ہر طرح کی لیڈ ایسڈ بیٹری میں ڈالا جا سکتا ہے۔ بیٹری ٹیوبلر ہو، سٹارٹر ہو یا جیل والی، انوکسو بیٹری کنڈیشنر بہترین کام کرتا ہے۔
نوٹ: ڈرائی بیٹری میں انوکسو کیمیکل استعمال نہ کریں۔
انوکسو بیٹری کنڈیشنر کب استعمال نہیں کرنا چاہیے؟
اگر بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کوئی سیل ڈیڈ ہے یا بیٹری 4 سال سے پرانی ہے تو اِنوکسو بیٹری کنڈیشنر رزلٹ نہیں دے گا۔ ایسی صورت میں کیمیکل نہ خریدیں۔
کیسے پتا چلے گا کہ پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں یا کوئی سیل ڈیڈ ہو چکا ہے؟
پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں سیاہ یا براؤن کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔
سیل چیک کرنے کے لیے بیٹری کے ساتھ وولٹ میٹر لگائیں۔ اگر وولٹیج 10.5 سے کم ہے تو ایک سیل ڈیڈ ہے۔ یہاں کیمیکل کچھ نہیں کر سکتا۔ بیٹری بدل لیں۔
علاج صرف بیمار شخص کا ہو سکتا ہے، مردہ کا نہیں۔